محکمہ سکولزایجوکیشن نے 17سکیل کی 86خواتین اساتذہ کواگلے گریڈمیں ترقی دیدی
لاہور(خبرنگار) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے گریڈ 17 کی 86 خواتین اساتذہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والی خواتین اساتذہ میں سنیئر سبجیکٹ سپشلسٹ، ہیڈماسٹریس اور پرنسپلز شامل ہیں۔ جن خواتین اساتذہ کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے ان میں ثمینہ ناحید، شگفتہ کلثوم، پروین اختر، عصمت بانو، ساجدہ پروین، صفیہ اختر، صداقت پروین، عابدہ شاہین، کنیزہ فاطمہ، شگفتہ محبوب، رابعہ بابر، پروین طاہر، روبینہ شاہین، سعیدہ ریاض، آسیہ ریاض، کشوراصغر، شمع ضیاء4 ، رفت سلیم، ریحانہ شاہین، فردوس بانو، حفصہ بشارت، سیمی انجم، رضیہ سلطان، فرزانہ رباب، فرزانہ ناصر، مسرت بتول، روبینہ شاہین، آصفہ مشتاق، صفیہ بیگم، رشیدہ بی بی، رضیہ سلطانہ ، فرح شمیم اور انیس کوثر سمیت دیگرشامل ہیں۔