سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا

سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان سے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا حج آپریشن انشاء اللہ آج سے شروع ہو گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اسلام آباد, گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا ،پشاور وفاقی سیکرٹری غلام مرتضیٰ جتوئی کراچی ،شوکت سہیل بٹ،خواجہ عمران نذیر، لاہور ایڈیشنل سیکرٹری محمد خان کھچی ،فیصل آباد سے پہلی حج فلائٹس کے عازمین کورخصت کریں گے ۔لاہور پشاورسے ائیر بلیو کراچی فیصل آباد سے شاہین ائیر لائنز، اسلام آباد سے پی ائی اے، پاکستان سے پہلی حج فلائٹ براہ راست مدینہ منورہ جائیں گی ۔18اگست تک تمام حج فلائٹ مدینہ جائیں گی اسلام آباد پشاور لاہور فیصل آباد کراچی میں پہلی حج فلائٹ کے عازمین کی روانگی سے3 گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے لاہور سے پہلی فلائٹ آج حج 6بجے روانہ ہو گئی 3بجے صبح لاہور ائیرپورٹ پر ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک ،رکن قومی اسمبلی شوکت سہیل بٹ خواجہ عمران نذیر نے رخصت کیا اسلام آباد ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف وفاقی سیکرٹری سہیل عامر مرزا، نے عازمین حج کو رخصت کیا فیصل آباد میں عابد شیرعلی ، اکرام انصاری معمان تھے مگر وہ اسلام آباد ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد خان کھچی ، اور انچارج ڈائریکٹر ذاکاء اللہ نے ر خصت کیا پشاور سے گورنر کے پی کے سردار ظفر اقبال پہلی فلائٹ کے عازمین کو رخصت کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر