دبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،مسافر محفوظ رہے

دبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،مسافر محفوظ رہے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر سے اڑان بھرنے والے امارات ائیر لائن کے طیارے نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور دبئی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق تمام 275 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے والی تصاویر میں جہاز میں سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -