میگا کرپشن کیس، مشتاق رئیسانی کو ریمانڈ پورا ہونے پر جیل بھیج دیا گیا

میگا کرپشن کیس، مشتاق رئیسانی کو ریمانڈ پورا ہونے پر جیل بھیج دیا گیا

کوئٹہ( اے این این )احتساب عدالت نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی کو ریمانڈ پورا ہونے پر جیل بھیج دیا ٗعدالت کا نیب کے عملے کوریفرنس جلد از جلد تیار کر کے عدالت میں داخل کرانے کا حکم ۔ بدھ کو نیب بلوچستان نے میگا کرپشن کیس کے ملزم سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کے سامنے پیش کیا ۔ تفتیشی آفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تحقیقات ہو گئیں ہیں جس پر عدالت نے 90 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر ملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ۔ عدالت نے ملزم سے مشتاق رئیسانی سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اسے جیل بھیجے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ عدالت نے نیب کے عملے کو ہدایت کی کہ ریفرنس جلد از جلد تیار کر کے عدالت میں داخل کیا جائے ۔ کیس کی آئندہ سماعت 16 اگست کو ہو گی ۔

لاہور کے ہوٹل سے لڑکی کی لاش برآمد ٗ پولیس نے واقعہ کو خودکشی قرار دیدیا

لڑکی کی آخری کال وصول کرنے والے عامر خٹک نے خود پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کروا دیا

لاہور( اے این این )پولیس نے لاہور میں ایک ہوٹل کے واش روم سے 25سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہونے کے واقعے کو خودکشی قرار دے دیا ٗ لڑکی کی آخری کال وصول کرنے والے عامر خٹک نے خود پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ہوٹل میں لڑکی کی پراسرار موت کے چھ دن بعد پولیس نے معاملہ حل کرلیا ۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے محبت میں ناکامی پر خود اپنے ہاتھوں سے زندگی کی ڈور کاٹی ۔ آخری کال وصول کرنے والے عامر خٹک نے خود پولیس کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کروا دیا ۔پولیس کے مطابق عامر خٹک جو کہ سیکیورٹی ادارے میں ڈی ایس آر ہے اس کی رابعہ سے دو سال سے دوستی تھی ۔ دونوں پہلی بار اسی معروف ہوٹل میں ملے تھے ۔ رابعہ کی جانب سے شادی کے اصرار پر معاملہ بگڑا اور نوبت خودکشی تک جا پہنچی ۔ تفتیش میں یہ پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ عامر خٹک کے باقیوں لڑکیوں سے مراسم کی وجہ سے تعلقات میں تلخی میں اضافہ ہو گیا تھا ۔چھ روز سے جاری تحقیقات کے بعد ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق رابعہ کے ہاتھ پستول کی گولی کے بارود کے ذرات پائے گئے ، گولی رابعہ کے ہاتھ سے برآمدہونے والے پستول سے ہی چلی ۔ہوٹل انتظامیہ نے واقعہ کے بعد پستول کوڑے دان میں پھینک دیا جبکہ رابعہ کی لاش بھی موقع سے ہٹا لی گئی تھی ۔ پولیس نے فرائض میں غفلت برتنے پر ہوٹل انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر