وزیر داخلہ کا وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی کا سخت نوٹس، پولیس سے جواب طلب

وزیر داخلہ کا وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی کا سخت نوٹس، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ڈی این ڈی ): وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی کی شکایت سخت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کر لیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیشہ ور گداگر دیگر جرائم کے علاوہ دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ مستحق لوگوں کو متعلقہ فلاحی اداروں اور این جی اوز کے حوالے کیا جائے جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اس سلسلے میں کوتاہی پر ضلعی پولیس کے سربراہ سے جواب طلبی ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -