دھماکہ خیزموادسے زخمیوں کے علاج کیلئے 5روزہ کورس ختم

دھماکہ خیزموادسے زخمیوں کے علاج کیلئے 5روزہ کورس ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)ایشیاء میں ہتھیاروں سے زخمی بیماروں کے علاج کے متعلق انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور اسراء یونیورسٹی کا پہلا مشترکہ کورس 25 تا 29 جولائی2016اسراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں منعقد ہوا۔ وائس چانسلر اسراء یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر عمر علی خان اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ہیڈ آف ڈیلی گیشن ریٹوسٹوکرنے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ پانچ روزہ کورسCMEکا تسلیم شدہ ہے۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی مشہور سرجن Dr. Asa Moldah (سویڈن) اور Dr. Morco Pinter (اٹلی) اور پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد اور پروفیسر ڈاکٹر سلمان ٹیپو ، وائس ڈین کلینیکل سائنسز اور ڈاکٹر جنید جاوید نے کورس کا اہتمام کیا ۔ ملک بھر سے مختلف شعبوں کے 30سرجنوں نے کورس میں شرکت کی۔کورس کا مقصد دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں سے زخمی افراد کے علاج میں جراحی کے طریقوں اور اس کے متعلق امور میں ماہر پروفیشنلز تیار کرنا تھا۔Dr. Asa Moldah (سویڈن) انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس دنیا کے مختلف حصوں میں بڑے عرصہ سے انسانی فلاح کے کام کر رہا ہے اور اس نے اس شعبہ میں خوب مہارت حاصل کر لی ہے۔ کورس کوارڈینیٹر ڈاکٹر سلمان احمد ٹیپو نے کورس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ Reto Stocker نے اسراء یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کو انسانی فلاح کے کام کرنے پر فخر ہے۔ ڈاکٹر عمر علی خان نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اسراء اسلامک فاؤنڈیشن نے النفیس میڈیکل کالج ہسپتال قائم کیا ہے۔آخر میں ڈاکٹر عمر علی خان نے مہمانوں کو تحائف پیش کئے اور شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

مزید :

صفحہ آخر -