محکمہ بجلی میں کام کے دوران حادثات کیخلا ف محنت کشوں کی ریلی

محکمہ بجلی میں کام کے دوران حادثات کیخلا ف محنت کشوں کی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام محکمہ بجلی واپڈا کے ایک لاکھ پچاس ہزار کارکنوں نے محکمہ بجلی میں لائن سٹاف کے آئے دن کام کے دوران المناک حادثات روکنے ، قومی تعمیر وترقی کے لئے عوام اور قومی صنعت، زراعت، تجارت کو سستی بجلی مہیا کرانے کے لئے نئے ہائیڈل پاور اسٹیشن اور پانی کی بنیادی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے واٹر ڈیم تعمیر کرانے اور محکمہ بجلی واپڈا کے فنی و سکلڈ اور سیمی سکلڈ کارکنوں کے اس خطرناک فنی کام کے پیش نظر کلریکل عملہ کی طرح پے سکیلوں میں اضافہ کے مطالبات کے حق میں پشاور، راولپنڈی، گجرات،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان ، رحیم یار خان، سکھر، حیدر آباد، کوئٹہ ودیگر شہروں میں احتجاجی ، جلسے، جلوس، ریلیاں نکال کر "یوم احتجاج" منایا لاہور میں سینکڑوں محنت کشوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری کی زیر قیادت نکالی۔ محنت کشوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی میں یونین کے دیگر راہنماء بمعہ حاجی محمد یونس سنیئر نائب صدر، رانا شکور، مظفر متین، ساجد کاظمی، چوہدری مقصود ا حمد، رانا اکرم، اْسامہ طارق سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے مظاہرین سے خطاب کیا خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے وفاقی حکومت اور محکمہ بجلی کی انتظامیہ سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کے کام پر لائن سٹاف کی جان وصحت کا تحفظ کریں اس سال جولائی تک بجلی کا کرنٹ لگنے سے 126 لائن سٹاف شہید ہوچکے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ زندگی بھر کے لئے معذور ہوگئے ہیں انتظامیہ کارکنوں کو محفوظ حالات کار مہیا کرانے یقینی بنائے شہید کارکنوں کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال اور بچوں کی مکمل تعلیم اور ان کے لئے بامقصد معقول ملازمت کو یقینی بنائے۔
ریلی

مزید :

صفحہ آخر -