بھارت، بارشوں کے باعث پل توٹ گیا، 2بسیں، 3گاڑیاں، 22مسافر لاپتا

بھارت، بارشوں کے باعث پل توٹ گیا، 2بسیں، 3گاڑیاں، 22مسافر لاپتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی سے 84کلو میٹر دورگوا ہائی وے پر انگریز دور کا بنا برٹش ایر پل شدید بارش سے ٹوٹ گیا ہے جس سے 2مسافر بسیں اور 3گاڑیاں بہہ گئیں ہیں جن میں 24افراد سوار تھے ،2لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 22افراد ابھی تک لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔بھارتی نجی چینل’’ این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق گوا ہائی وے پر واقع ’’برٹش ایر پل ‘‘ گذشتہ 5روز سے جاری بارشوں کے باعث ٹوٹ گیا اور پل سے گزرنے والی 2مسافر بسیں اور 3گاڑیاں گہرے پانی میں جاگریں ،اچانک پل ٹوٹنے اور مسافر بسوں کے گرنے سے پانی کے تیز بہاؤ میں بسیں مسافروں سمیت لاپتا ہو گئیں ہیں جن کی تلاش کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ،80غوطہ خوروں کی ٹیم ابھی تک صرف 2لاشوں کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ امدادی کاموں اور لاپتا مسافروں کی تلاش کے لئے کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر بھی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔دوسرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے برٹش ایر پل کے ٹوٹنے پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ڈیونڈرا فینڈنس کو فون کیا اور حادثے کی تفصیلات معلوم کیں اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -