لاہور ہائیکورٹ کے 10افسراہلکار معطل، 85کیخلاف انکوائری کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے 10افسراہلکار معطل، 85کیخلاف انکوائری کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدلیہ کو کرپشن سے پاک کرنے کی مہم کے تحت عدالت عالیہ کے10افسروں اوراہلکاروں کو معطل جبکہ85کے خلاف باقاعدہ انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ چیف جسٹس نے عدالت عالیہ کے 4اہلکاروں کی 6ماہ تک زیر مشاہدہ رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں، عدلت عالیہ کے رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں اسسٹنٹ رجسٹرار ملک تنویر رحمت ، اسسٹنٹ عارف حسین گوندل ،سینئر کلرک حامد مجید ، سینئر کلرک محمد رضوان اشرف ،ڈیٹا انٹری آپریٹر ذکیہ فیروز ملک ، جونیئر کلرک ضیاء الرحمن ،جونیئر کلرک آصف نعیم ، قاصد اللہ دتہ ، نائب قاصد محمد شعیب اور بیلدار محمد نواز شامل ہیں ،جن افسروں اور اہلکاروں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت باقاعدہ انکوائری کے احکامات جاری ہوئے ہیں ان میں ایک ڈپٹی رجسٹرار، 3 اسسٹنٹ رجسٹرارز، 11اسسٹنٹس اور 70دیگر اہلکار شامل ہیں۔ جن میں ڈپٹی رجسٹرار لیاقت علی، اسسٹنٹ رجسٹرار شبان شوکت ، اسسٹنٹ رجسٹرارعابد علی چودھری ، اسسٹنٹ رجسٹرارمحمد علی زیدی، اسسٹنٹس محمد اکرم بلوچ، فرحان محمود، محمد ریاض،محمد ابراھیم ،سید نیاز احمد بخاری، ارشاد لودھی ، خالد احمد ، اشفاق احمد ،ثناء اللہ اور محمد اجمل امیر شامل ہیں جبکہ سینئرکلرکس طارق رفیق ، سجاد حسین شاہ ، محمد امین ، اکمل عباس ،ظہیر عباس ،محمد الیاس انجم ، غلام حیدر، رانا محمد سلیم ، غلام مصطفی ، محمد اصغر شاہین ، جاوید احمد، کے پی او محمد عامر رضا، جونیئر کلرکس کامران احسن، محبوب کرم، تصورحسین ، محمد وقاص ، عمر فاروق ، عرفان احمد ڈار ،رانا سجاد علی، محمد شفیق ،محمد جمیل ، مس شازیہ سلیم، محمد امجد ، غوث احمد، حافظ رانا فہدمقبول ، راجہ فضل داد، محمد طاہر ، حافظ امیر حمزہ، وقار احمد، مقصود مسیح، ڈرائیور ، بشیر دفتری،غلام جیلانی دفتری ، محسن علی ، دفتری ، سید یاسر علی گلزار ، عبدول وہاب منہاس ، محمد زبیر دفتری ،محمد قیصر باجوہ ، محمد وقاص شبیر دفتری ، یوسف مین دفتری ، غلام جیلانی دفتری ، خرم ایوب دفتری، عمر دراز دفتری ، آصف حسین دفتری، افتخاررفی دفتری ،جافر حسین شاہ قاصد ،امتیاز علی قاصد ، محمد نواز قاصد ، علی شرافت نائب قاصد ،عاصم شہزاد نائب قاصد ، محمد سنیل نائب قاصد، اللہ دتہ نائب قاصد، محمد ہاشم نائب قاصد،محمد رمضان ،پرویز مسیح ڈسٹگ قولی،حاٖفظ مرید حسین ڈسٹنگ قولی،محمد کاظم کک ،گل محمد مالی،محمد اصغر بیلدار،اقبال حسین بیلدار ،محمد شاہد چوکیدار،خلد عنایت سویپر ، طارق عنایت سویپر ،یوسف جوگی سویپر ،آصف چوہان سویپر، عارف کرامت سویپر، اشتیاق مسیح سویپر، پرویز مسیح سوپیر، عامر مسیح سوپیر، سکندر مسیح سویپر اور شہروز سویپرشامل ہیں۔جن 4 اہلکاروں کو 6 مہینے کے لئے زیرمشاہدہ رکھا گیا ہے ان میں جونیئر کلرک محمد اعظم، قاصد افتخار احمد، نائب قاصد نعمان افتخار اور نائب قاصد تہاور علی شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر