صرف کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیخلاف متحدہ کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

صرف کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیخلاف متحدہ کا قومی اسمبلی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( اے این این )قومی اسمبلی میں سندھ میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملہ پر ایم کیوایم کا واک آؤٹ ، صرف کراچی تک اختیارات کو زیادتی قرار دے دیا ،آصف حسین نے کہا ہے کہ کراچی نہ کسی کی جاگیر ہے نہ کالونیہے ،پیپلز پارٹی کا وزارت داخلہ کے رویے پر احتجاج ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی پی کے سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ صوبائی ہے ۔ وزارت داخلہ مداخلت نہیں کرسکتی ۔ یہ معاملہ وفاق کا نہیں صوبے کا ہے ۔ وزیرداخلہ جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ نازیباہے ۔ سندھ وفاق کی نوآبادیاتی کالونی نہیں ہے ۔ وفاق کو کمزور نہ کیا جائے ۔ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ رینجرز کسی مجرم کو گرفتار کرنے کیلئے سندھ کے دوسرے علاقوں میں نہیں جاسکتی حالانکہ یہ درست نہیں ہے ۔ رینجرز پولیس کے ہمراہ کہیں بھی جاسکتی ہے ۔ آرٹیکل 147میں جو بات واضح ہے ۔ ایم کیوایم کے آصف حسنین نے کہا کہ رینجرز اختیارات پر پی پی کے موقف میں تضاد ہے ۔ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ آپریشن صرف کراچی میں ہو ۔ کراچی اسٹیبلشمنت کی کالونی ہے نہ کسی سیاسی جماعت کی جاگیر ۔ کراچی سے سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے ۔ پی پی کی خواہش ہے کہ لاڑکانہ میں رینجرز پر حملہ ہوتوایکشن نہ لیا جائے اور کراچی میں ہوتوکارروائی کی جائے ۔ ہم احتجاجاًواک آؤٹ کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ رینجرز اختیارات پر منافقت نہ کی جائے ۔ رینجرز اختیارات کو پورے سندھ میں توسیع ملنی چاہیے ۔ رینجرز نے امن بحال کیا ہے سندھ اور کراچی کے عوام رینجرز کو پسند کرتے ہیں ۔ ورنہ پہلے کراچی میں لاشیں گرتی تھیں تاہم انہوں نے کہا کہ وفاق کو سندھ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور صوبائی خود مختاری کا احترام کیا جائے ۔ سندھ کا حق تسلیم کیا جائے ۔ سندھ پر حق حکمرانی سندھ کے عوام کا حق ہے ۔ صوبوں کے داخلی معاملات میں مداخلت سے وفاق کمزور ہوگا۔
قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -