بھارت میں جیلوں کی حفاظت خواجہ سراؤں کے سپرد،نام خواتین میں شمار ہو گا

بھارت میں جیلوں کی حفاظت خواجہ سراؤں کے سپرد،نام خواتین میں شمار ہو گا
بھارت میں جیلوں کی حفاظت خواجہ سراؤں کے سپرد،نام خواتین میں شمار ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اڑیسہ کی حکومت نے خواجہ سراؤں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک منفرد منصوبہ بنایا ہے۔ خبریں ہیں کہ خواجہ سراؤں کو جیلوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔ اس نوکری کے لیے خواجہ سراؤں کو کمیشن کے امتحان میں شامل ہو کر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ میں تقریبا 20 ہزار خواجہ سرا آباد ہیں، ان میں سے دو سے ڈھائی ہزار تعلیم یافتہ ہیں۔ ریاست اڑیسہ میں 90 جیلیں ہیں جن میں 250 وارڈنز کی اسامیاں خالی ہیں۔ ان آسامیوں پر تقرری کے لیے خواجہ سرا درخواست دے سکتے ہیں جبکہ فٹنس کے امتحانات کے لیے خواجہ سراؤں کو خواتین کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ خواجہ سراؤں نے بھی حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -