چین :پانی کی بچت، نہری منصوبے کی پانچ ہزار سال پرانی باقیات دریافت

چین :پانی کی بچت، نہری منصوبے کی پانچ ہزار سال پرانی باقیات دریافت
چین :پانی کی بچت، نہری منصوبے کی پانچ ہزار سال پرانی باقیات دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پانچ ہزار سال پرانے پانی کی بچت اور نہروں کے منصوبے کی باقیات ملی ہیں۔ہزاروں سال پہلے بھی لوگوں کو پانی بچانے کی اہمیت کا علم تھا۔ چین کے مشرقی صوبے شین جن کے شہر ہن جومیں کھنڈرات کی کھدائی کے دوران زراعت اور پینے کے پانی کے وسیع نظام کے آثار ملے ہیں۔پانی کے نظام کی باقیات میں گیارہ نہروں کا وسیع نظام شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زراعت کے علاوہ پینے کا پانی بھی اسی نظام سے فراہم کیا جاتا تھا اور پانی کو جمع کرکے محفوظ بھی کیا جاتا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -