وفاقی حکومت نے رینجرز کو پورے سندھ میں کرروائی کا اختیار دیدیا

وفاقی حکومت نے رینجرز کو پورے سندھ میں کرروائی کا اختیار دیدیا

اسلام آباد،کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کے اختیارات کیلئے سندھ حکومت کی درخواست پر وفاق نے دو نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ ایک رینجرزکے خصوصی اختیارات اور دوسرے میں صوبے بھر میں اس کے قیام سے متعلق ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کوسندھ میں ایک سال کی توسیع اور تین ماہ کیلئے خصوصی اختیارات دے دیئے گئے۔اس کیلئے آئین کے آرٹیکل 147کا سہارا لیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز اب پرانے طریقہ کار کے تحت کارروائیاں جاری رکھے گی۔ سندھ میں جہاں بھی چاہے گی کارروائی کرے گی۔ حکومت اور پولیس سمیت کسی کو بتائے بغیر کہیں بھی کارروائی کرنے کا مجاز ہوگی۔دوسر ی طرف سندھ حکومت نے رینجرز سے متعلق وفاق کے نوٹیفکیشن سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا علم ہمیں میڈیا کے ذریعے ہوا۔سندھ حکومت کے مشیر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق کی یہ باتیں غیر آئینی ہیں۔ ہمیں اس بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہمیں تو میڈیا سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ دو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔ سندھ حکومت اپنا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول