بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد کیخلاف لاہور میں ریلی،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت مخالف نعرے

بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد کیخلاف لاہور میں ریلی،کشمیریوں سے اظہار ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہاری یکجہتی کیلئے لاہور میں ایک ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی مسجد شہدا سے شروع ہوکر اسمبلی ہال تک گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ ریلی ایک مذہبی جماعت کی جانب سے نکالی گئی جس میں سینکڑوں کارکنوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نعرے لگا رہے تھے کہ بھارتی وزیر داخلہ معصوم کشمیریوں کے قاتل ہیں ان کو واپس بھیجا جائے۔شرکا نے بھارت کیخلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے چیئرنگ کراس پر کچھ دیر کیلئے دھرنا دیا جس سے رہنماوں نے خطاب کیا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں

مزید :

کراچی صفحہ اول -