نئے وزیراعلیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کئی وزراء بھی متحرک ہوگئے

نئے وزیراعلیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کئی وزراء بھی متحرک ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مراد علی شاہ کی ٹیم کے کئی وزراء بھی متحرک ہوگئے ہیں ۔صوبائی وزراء نے صبح جلدی آفس پہنچنے اور محکمے کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کرنے کی روایت ڈال دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیرسندھ مر داعلی سید مراد علی شاہ نے اپنی اعلان کردہ ترجیحات پرعملدرآمد شروع کیا تو صوبائی وزرا بھی ان کی تقلید کرتے نظرآرہے ہیں ۔صوبائی وزراء کی جانب سے صبح نو بجے آفس پہنچنا، بریفنگ میں شرکت اور محکمے کے مختلف دفاترکا اچانک دورہ اب معمول بن گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے بدھ کوسندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی کا دورہ کیا اورغیرحاضرڈاکٹرزکومعطل کردیا جبکہ محکمہ صحت میں تقرریوں و تبادلوں پربھی پابندی لگا دی ہے۔ صوبائی وزیرنثارکھوڑنے پیپری لانڈھی میں محکمہ خوراک کے گندم کے گوداموں کا اچانک دورہ کیا ۔صوبائی وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہرنے مختلف تعلیمی اداروں کے دفاترکا دورہ کیا اورتاخیرسے آنے والے افسران کوقبلہ درست کرنے کی ہدایت کی۔مشیرمحنت سعید غنی نے محکمہ محنت کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔صوبائی وزیرسید سردارشاہ، مکیش کمارچاولہ اوردیگروزرا اورمشیروں نے بھی مختلف سرکاری

مزید : کراچی صفحہ اول