اشتعال انگیز تقریر ،قائد متحدہ سمیت20رہنماؤں کے وارنٹ جاری

اشتعال انگیز تقریر ،قائد متحدہ سمیت20رہنماؤں کے وارنٹ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے 25 سے زائد مقدمات کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے ، عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد، ڈاکٹر فاروق ستار، رشید گوڈیل، خالد مقبول سمیت 20 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں اشتعال انگیز تقریر کے 25 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ خواجہ اظہارالحسن اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے ۔ رؤف صدیقی اور وسیم اختر کو پیش نہیں کیا جا سکا ۔ عدالت نے پانچ سے زائد مقدمات میں مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے قائد ، ڈاکٹر فاروق ستار ، رشید گوڈیل ، خالد مقبول ، سلمان مجاہد سمیت بیس ملزمان کے وارنٹ جاری کردئیے اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ عدالت نے سماعت 23 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید : کراچی صفحہ اول