جنرل راحیل کا دورہ چین ،پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات

جنرل راحیل کا دورہ چین ،پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ارومچی/راولپنڈی( اے این این )پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چین کے شہرارومچی میں چینی پیپلزلبریشن آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فینگ سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعلقات، سیکورٹی تعاون، پاک چین دو طرفہ تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہدار ی سمیت خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین کے شہرارمچی پہنچے جہاں انہوں نے پیپلزلبریشن آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فینگ سے ملاقات کی، ملاقات میں عسکری تعلقات، سیکیورٹی تعاون، پاک چین دو طرفہ تعلقات اورسی پیک کی طویل مدتی سیکورٹی سمیت خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی جس میں پاک چین دو طرفہ تعلقات اور سی پیک سمیت خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔