ڈیرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ ،14 قیدی رہا

ڈیرہ میں ایڈیشنل سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ ،14 قیدی رہا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج محمداصغر خلجی کا سول جج کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ ،سپرٹینڈنٹ جیل کے ہمراہ مختلف بارکوں ، لنگر خانے اور ہسپتال کا دورہ ،انتظامات پر اعتماد کا اظہار ،سول جج نے کیمپ کوٹ لگا کر چودہ قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد اصغر خلجی نے سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شاہ فیصل بھی تھے سپرٹینڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج محمد اصغر خلجی نے جیل کے متخلف احاطوں کا دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کئے انہوں نے لنگر خانہ جا کر قیدیوں کیلئے پکائے گئے کھانے کو چیک کیا اور اس کی تعریف کی جیل ہسپتال میں قیدیوں کی ادویات کے رجسٹر کو چیک کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔سول جج جوڈشیل مجسٹریٹ فسٹ شاہ فیصل نے جیل میں کیمپ کوٹ لگاکر معمولی مقدمات میں گرفتار چودہ قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم بھی صادر کیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -