راولپنڈی، یوسی 44میں ڈینگی سے بچاؤ اورصفائی کیلئے مہم شروع
راولپنڈی(پ ر)راولپنڈ ی کے علاقے راولپنڈی فضل آباد (ڈھوک فرمان علی)UC-44میں لوگوں کو صفائی سے متعلق آگاہ کیا گیا کہ محلہ میں صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ’’ فائی نصف ایمان ہے‘‘ اور صفائی کے اصولوں کو اپنا شعار بنا کر وہ مختلف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ البائراک کمپنی کی جا نب سے علاقہ مکینوں کو ویسٹ بیگز اور آگاہی پمفلیٹس بھی فراہم کیے گئے۔لوگوں کو البائراک کمپنی کے ٹول فری نمبر #1139کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا کہ وہ اس نمبر پر صفائی سے متعلق کسی قسم کی بھی شکایات کا اندراج کرواسکتے ہیں اور اپنی قیمتی تجاویز سے بھی آگاہ کرسکتے ہیں۔اس مہم کا مقصد لوگوں کو صفائی سے متعلق آگاہ کرنا اور شعور بیدار کرنا تھا۔ لوگوں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ صفائی کے متعلق کمپنی کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ، مہیا کر دہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر اپنے گھروں کے باہر یا کوڑا دانوں میں ڈالیں تا کہ اسے بروقت اٹھایا جاسکے۔ آگاہی مہم میں البائراک کے نمائندگان نے عوام کو آگاہ کیا کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو اور اپنے علاقے کو ڈینگی سے نجات دلوائیں اور اس قومی فریضے کو سر انجام دینے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ عوام کو بتایا گیا کہ شام کے اوقات میں گھرمیں کسی قسم کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں ، گملوں میں سے شام کے وقت پانی خشک کر دیں پورے بازو ؤں والے کپڑے استعمال کریں اور اگر اس میں ان کو صفائی کے حوالے سے البائراک کا تعاون درکار ہے تو وہ خدمات حاصل کر سکتے ہیں ،اس کے علاوہ کوڑا کرکٹ کو اچھی طرح ٹھکانے لگانا بھی تمام احتیاطی تدابیر سمیت ڈینگی کی افزائش کو روکنے میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔البائراک کمپنی کے نمائندوں کو عوام کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔