منفی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

منفی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منفی تقریر اور مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور جبکہ اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی، گزشتہ روز عدالت نے ملزم محمد نثار کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کرنے کے بعد منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ حضرو اٹک پولیس نے مقدمہ درج کیا، ملزم نے ضمانت پر رہائی کیلئے اپنے کونسل کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی جبکہ تھانہ حضرو اٹک میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم بابر خان کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد خارج کر دی، ملزم کے خلاف پولیس نے شہری کو اغواء کرکے لواحقین سے تاوان طلب کرنے اور شہری کو موت کے گھاٹ اتارنے پر مقدمہ درج کیا۔