داعش سے تعلق رکھنے پر ڈاکٹر کوجوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

داعش سے تعلق رکھنے پر ڈاکٹر کوجوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے داعش سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملزم کو نقول تقسیم کر دی، گزشتہ روز عدالت میں انسداد دہشت گردی فورس حکام نے ملزم ڈاکٹر عبید الرحمان کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم پر داعش سے تعلق رکھنے کا الزام ہے جس کے خلاف مقدمہ درج ہے ، ملزم کو اس سے قبل ریمانڈ حاصل کیا گیا جو ختم ہو رہا ہے استدعا ہے کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا جائے عدالت نے ملزم کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ عدالت نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہد صداقت ملک میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دیں اور سماعت 11اگست تک ملتوی کردی، آئندہ تاریخ پیشی پر ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔