کلرسیداں،لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں،لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

  

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)تھانہ کلر سیداں پولیس نے تیز رفتاری پر کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر شعیب کے مطابق وہ ملازمین کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر معمول کی ہمراہ گشت پر تھے کہ رات دو بجے کے قریب کلر سیداں کی جانب سے ایک پرائیویٹ کار انتہائی تیز رفتاری سے آئی جس پر ملازمین نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں اور بعد تعاقب بڑی مشکل سے گاڑی نمبر ی ایل ای ایچ 8087 کو نمب کس موڑ پر روک کر ڈرائیور کو قابو کر لیا گیاجس نے بعد دریافت اپنا نام ریحان علی بٹ ولد عبدالخالق سکنہ آڑا جٹاں ڈڈیال بتایا۔مذکور کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -