فیصل آباد ،80لاکھ سے زائد کے ڈاکے ،مزاحمت پر دن دیہاڑے ترجر قتل

فیصل آباد ،80لاکھ سے زائد کے ڈاکے ،مزاحمت پر دن دیہاڑے ترجر قتل

فیصل آباد(بیورورپورٹ)24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی چوری وراہزنی کی دو درجن سے زائد وارداتوں میں شہریوں کو تقریبا 80لاکھ روپے سے زائد کے مال سے محروم کر دیا گیا نامعلوم ملزمان دو درجن سے زائد موبائل‘ درجن بھر موٹر سائیکل‘ کار طلائی زیورات‘ چار بکرے‘ دو بیٹریاں بھی لے گئے ڈکیتی کے دوران ایک تاجر کو اسٹیٹ بنک کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازارکے علاقہ اسٹیٹ بنک کے باہر آصف سے پرائزبانڈ چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا. تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد میں محمد شکیل سے پچاس ہزار‘تھانہ پیپلزکلونی کے علاقہ النجف کالونی میں مشتاق احمد کے گھر والوں کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ روپے‘ سات ہزار ڈالر اور تولے زیورات‘تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ گارڈن کالونی میں فیصل ریاض سے نقدی اور موبائل‘تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ سدھار بائی پاس کے قریب محمد رفیق سے 35ہزار اور موبائل‘ تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقہ 215ر. ب میں تنویر حسین کی دکان پر اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے اور 13عدد موبائل باآسانی چھین کر فرار ہو گئے تھانہ سول لائن کے علاقہ اسلام نگر میں مظفر کے گھر سے تین ہزار درہم‘تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ دلدار چوک میں علیم کے گھر سے قیمتی سامان‘تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ گلگشت کالونی میں شہباز احمد کی دکان کے تالے کاٹ کر بیٹریاں اور یو پی ایس‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ گٹ والا میں کامران بٹ کے ٹرک سے چھ لاکھ روپے کا کپڑا‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ڈبلیو بلاک میں فیصل رفیق کے گھر سے تین تولہ زیور اور موبائل‘ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ239گ. ب میں شہباز حسین کے گھر سے قیمتی سامان‘ تھانہ سٹی سمندری کے علاہ اسلام پورہ میں محمد سخی کے موبائل‘ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 558گ. ب میں محمد عاشق کی حویلی سے چار بکرے باآسانی چوری کر کے فرار ہو گئے تھانہ صدرجڑانوالہ کے علاقہ 109گ. ب میں محمد فرقان سے کار اور موبائل‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ سکینہ مسجد کے قریب محمد ریاض سے موٹر سائیکل‘ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 226ر. ب میں یاسر ضمیر سے موٹر سائیکل چھین کر فرارہو گئے تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ بابر چوک میں ناصر کی موٹر سائیکل تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ خضر آباد میں محمد عرفان کی موٹر سائیکل تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ کوہ نور پلازہ میں محمد عاصم بشیر کی موٹر سائیکل چوری ہو گی۔

ڈاکے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر