تحفظ پاکستان کانفرنس میں بھرپورشرکت کرینگے،قندیل زہرہ

تحفظ پاکستان کانفرنس میں بھرپورشرکت کرینگے،قندیل زہرہ

  

راولپنڈی( جنرل رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنر ل سیدہ قندیل زہرہ نے کہا ہے کہ 7اگست کو تحفظ پاکستان کانفرنس اسلام آباد میں راولپنڈی سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی جدوجہد ملت تشیع کے حقوق اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے ہے ۔انہوں نے پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد اہل تشیع کے لیے آواز بلند کر رکھی ہے۔پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔خواتین اان کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم زینبی کردارکی پیروکار ہیں ۔حق کے لیے اٹھنے والے ہمارے یہ قدم کبھی نہیں رکھیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے آئینی مطالبات کی منظوری میں پس و پیش حکمرانوں کے تعصب اور بدنیتی کو آشکار کر رہا ہے۔حکومتی ہٹ دھرمی اور بے حسی کے باوجود ہم نے اپنے عمل اور کردار یہ ثابت کیا ہے کہ ملت تشیع پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آئین و قانون کو ہی مقدم سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید قائد عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کے لیے ہماری رابطہ مہم اور تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -