وزیرداخلہ نے ضلعی انتظامیہ،پولیس افسران کی دوڑیں لگوادیں

وزیرداخلہ نے ضلعی انتظامیہ،پولیس افسران کی دوڑیں لگوادیں

اسلام آباد(وحید ڈوگر سے )وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کی دوڑیں لگوا دیں، رات گئے تک پولیس اورعلاقہ مجسٹریٹ کے بھکاریوں کے خلاف مارکیٹیوں اور بازاروں میں چھاپے کے دوران مختلف تھانوں کی حدود سے چار سو سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق سٹی زون میں تھانوں میں جگہ کم پڑنے کی وجہ سے بھکاریوں کو دیگر زونز میں شفٹ کیا گیا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے جواب طلب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے روپ میں افراد جرائم کی سنگین نوعیت کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں انہوں نے چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حید ر اور آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کو ہدایات جاری کیں کہ مستحق لوگوں کو متعلقہ فلاحی اداروں اور این جی اوز کے حوالے کیا جائے جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے آئندہ اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر