کار ساز کمپنیاں قیمتیں بڑھانے کی بجائے معیار پر توجہ دیں،مرتضی جتوئی

کار ساز کمپنیاں قیمتیں بڑھانے کی بجائے معیار پر توجہ دیں،مرتضی جتوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا سلا م آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے نجی کار ساز کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیاں قیمتیں بڑھانے کی بجائے گاڑیوں کے معیار پر توجہ دیں ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ہمسایہ ملک کی گاڑیوں کی برآمد ات ہماری مجموی پیداوار سے بھی چار گنا زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستانی صارف گاڑیوں کی کوالٹی سے مطمئن نہیں ۔ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستانی صارفین کے اطمینان کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرئے۔ وفاقی وزیر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ہوشر بااضافے کی تحقیقات کرنے اور ایک ہفتے میں رپورٹ دینے کے احکامات جاری کیئے۔ وفاقی وزیرنے صحافیوں کو بتایاکہ وہ آئندہ شب کراچی ایئرپورٹ سے حجاج کو سرکاری طور پر الوداع کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ برس حج کے انتظامات بہتر بنانے پر وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی کاوشیں کی گئی ہیں ۔