جے جے وی ایل کیس، اقبال احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت

جے جے وی ایل کیس، اقبال احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف جے جے وی ایل کیس میں شریک ملزم اقبال زیڈ احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں اقبال زیڈ احمد کے وکلاء فاروق ایچ نائیک اور ایڈوکیٹ اظہر صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ اقبال زیڈ احمد کاروبار کے سلسلے میں سنگاپور اور دبئی جانا چاہتے ہیں ۔ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے اقبال زیڈ احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 30لاکھ روپے مزید ضمانت مچلکوں کی صورت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ اقبال زیڈ احمد 5اگست سے 18اگست تک دورہ مکمل کرکے واپس آئیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر