ایمپلائرز فیڈریشن نے نیشنل بزنس ایجنڈامتعارف کرادیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی قائد ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ملکی کی معاشی خودمختاری میں کاروباری سرگرمیا ں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں جس کے لیے نیشنل بزنس ایجنڈا اور ہیومن رائٹس پروگرام کو ساتھ لے کر چلا جائے اس ضمن میں خواتین اور نوجوانوں کو سیاسی شعوربھی دیا جانا چاہیے کیونکہ تبدیلی کے اصل محرک یہی ہیں ان خیالات کااظہار متحدہ رہنما نے سی ای اوز موٹ 2016میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو ایزی مورا نے کہا ہے کہ ملٹی نیشنل اور قومی کمپنیوں سمیت جاپانی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے ،ان کا مزید کہنا تھاکہ اس بھرپور سرمایہ کاری کی وجہ سے روزگار کے بہتر سے بہتر مواقع پیدا ہورہے ہیں۔جنیوا میں آئی ایل او کے ملٹی نیشنل انٹر پرائزز اور انٹر پرائز انگیجمنٹ یونٹ کی سینئر اسپیشلسٹ محترمہ یوکیکو آرائی نے اپنے خطاب میں لیبر کے حوالے سے گلوبل ٹرینڈز اور سی ایس آر پر بات کی اور ملکی سطح پر ایم این ای ڈیکلیریشن کے اصولوں کے حوالے سے تجربات سے آگاہ کیا۔قبل ازیں ایمپلائرز فیڈ ریشن آپ پاکستان کے صدر خواجہ محمدنعمان نے ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں اور ان کی سپلائی چین کے ایم این ای ڈیکلیریشن کے رہنما اصولوں سے فائدہ اٹھانے پر روشنی ڈالی ۔تقریب کا اہتمام پاکستان ایمپلائرز فیڈریشن اور آئی ایل او کی جانب سے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔اس میں او سی سی آئی کے صدر شہاب رضوی ، سیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت سندھ عبدالرحیم سومرو،ط سیکریٹری لیبر حکومت سندھ عبدالرشیدسولنگی نے بھی خطاب کیا۔ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے چوتھا ایمپلائر آف دی ایئر ایوراڈ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ملٹی نیشنل کمپنیوں کی کٹیگری میں آر کروماپاکستان لمیٹڈ اور ہینو پاک موٹرز لمیٹڈ نے پہلا، با ٹا پاکستان نے دوسرا اور لوٹے پاکستان نے تیسرا یوارڈ حاصل کیا۔لارج نیشنل کمپنیز کی کٹیگری میں پاک عرب ریفائنری کو پہلا، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ا ور ماری پیٹرولیم لمیٹڈ نے دوسرا ، ایگری آٹو انڈسٹریزکو تیسرا انعام ملا، جبکہ اٹلس ہنڈا کو خصوصی انعام دیا گیا۔ایس ایم ای کٹیگری میں ایپلا لیبارٹریرز لمیٹڈ، ہربیون پاکستان لمیٹڈ اور ایشیا پیٹرولیئم لمیٹڈ پہلا دوسرا اور خصوصی انعام حاصل کیا۔سی ای او آف دی ایئر ایوارڈآرکروما پاکستان لمیٹڈ ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈاور ایپلا لیبارٹریز کے سی ای اوز کے حصے میں آئے۔تقریب میں پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں سہیل پی احمد، فرخ رشید، فصیح الکریم صدیقی ، احسن اللہ خان، صائمہ اختر ، محفوظ یار خان شریک تھے۔