سعودی عرب میں ہجری کیلنڈر میں تبدیلی،اب حج11ستمبر کو ہو گا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج 2016ء 10کی بجائے 11ستمبر کو ہو گا سعودی حکومت کی طرف سے ہجری کیلنڈر میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے پرائیویٹ سکیم کے حجاج کرام کا شیڈول بری طرح متاثر پرائیوئٹ حج سکیم کے عازمین کو مدینہ میں ایک دن رہائش کم ملے گی جبکہ عزیزیہ میں ایک دن زیادہ رہنا پڑے گا انگریزی تاریخ کا ایک دن کا فرق اب دو دن کا فرق ہو گیا پہلے یکم ذوالحج 2ستمبر کو ہونا تھی اب یکم ذوالحج 3ستمبر کو ہو گی آخری فلائٹ سے جدہ جانے والوں نے پہلے 4ذوالحج کو عزیزیہ پہنچنا تھا اب نئے سعودی کیلنڈر کے مطابق 3ذوالحج کو پہنچیں گی ۔پی آئی اے کی آخری فلائٹ سے 5ستمبر کو لاہور سے جدہ جانے والوں کو عزیزیہ میں حج سے پہلے 3دن رہنا تھا اب انہیں عزیزیہ میں چار دن رہنا پڑے گا سعودی کیلنڈر میں تبدیلی کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کا شیڈول بری طرح ڈسٹرب ہو گیا ہے حج آرگنائزر کے ساتھ ساتھ عازمین حج بھی اضطرب کا شکار ہیں پاکستان سے براہ راست مدینہ جانے والوں کا مدینہ میں ایک دن کم ہو گیا ہے عزیزیہ میں ہر حاجی کو چھ دن گزارنا پڑھیں گئے۔