مردان ،مرکزی تنظیم تاجران میں پھوٹ ،ذیلی تنظیموں کا علم بغاوت

مردان ،مرکزی تنظیم تاجران میں پھوٹ ،ذیلی تنظیموں کا علم بغاوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران میں پھوٹ پڑگئی متعدد ذیلی تنظیموں نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے مرکزی عبوری کابینہ تشکیل دے دیا جس کے لئے حاجی سلطان محمد مہمند کو مرکزی چیئرمین ، ظاہر شاہ کومرکزی صدر جبکہ مصطفی کمال کومرکزی جنرل سیکرٹری نامزدکردیاگیا اس بات کا اعلان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے مردان پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیادیگر عہدیداروں میں حاجی شاہ خالد ،روح اللہ لالاجی ، سنیئر نائب صدور،سراج الاسلام ،خان زیب شنکر ،نعیم خان گڑھی ،امتیازخان ،شہزاد خان اور محبت شاہ( نائب صدور) ،صاحبزادہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،عابدالرحمان جائنٹ سیکرٹری ،حضرت منیر اسسٹنٹ سیکرٹری ،سلیم دولت زئی پریس سیکرٹری اور شیر محمد فنانس سیکرٹری شامل ہیں انہوں نے الزام عائد کیاکہ گذشتہ بارہ سالوں سے مرکزی تنظیم تاجران پر ایک مخصوص گروپ قابض ہے جو تاجروں کے نام پر اپنے ذاتی مفادات میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ عبوری کابینہ 6ماہ کے اندر اندر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کراکر مرکزی تنظیم کو حقیقی نمائندوں کے حوالہ کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ آج کا پریس کانفرنس احسان باچہ اور ان کی کابینہ پر عدم اعتماد ہے ۔