صوبے سے رشوت جیسی لعنت ختم کرکے دم لینا ہے ،مرزا سلطان سلیم
پشاور( پاکستان نیوز)ڈائیر یکٹر نیب خیبر پختونخوا مرزا سلطا ن سلیم نے کہا کہ صو با ئی حکو مت نے صو بے سے رشو ت جیسی نا سور لعنت کو ختم کر کے دم لینا ہے یہ تب ممکن ہو سکتا ہے جب معا شرے میں اسنداد رشورت ستا نی کے حوا لے سے شعور اور اگا ہی اجا گر ہو گی جس کے لئے معا شرے کے ہر شخص نے اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بدھ کے روز کمشنر آفس ایبٹ آباد میں مختلف ڈویژنل محکموں کے افسراں کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن ۔محکمہ تعلیم ۔مواصلا ت و تعمیرا ت ،ما حو لیا ت۔پبلک ہیلتھ اور دیگر محکمو ں کے افسرا ں مو جود تھے۔ڈا ئیر یکٹر نیب مرزا سلطا ن سلیم نے مزید کہا کہ مختلف سر کا ری اور نجی تعلیمی ادروں ۔ہسپتا لو ں اور عوا می مقا ما ت پر انسداد رشوت ستا نی سے متعلق شعور اجا گر کر نے لئے مختلف قسم کی تقریبا ت اور سیمنار منعقد کئے جائیں جس میں سر کا ری افسرا ں علما ء اکرا م معززین علا قہ اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے لو گو ں کو شا مل کیا جا ئے۔ڈویژنل لیو ل پر ایک فو کل پر سن مقرر کیا جا ئے سجس کے سا تھ صو با ئی لیو ل ۔ڈویژنل لیو ل اور ضلعی سطح پر انسدا ر رشو ت ستا نی کے حوا لے سے جو بھی کا م ہو ان سے را بطہ رکھا جا ئے اس کے سا تھ سا تھ تحصیل لیو ل پر معززین علا قہ کی بھی کمیٹیان بنا ئی جا ئیں ان کے سا تھ بلدیا تی نما ئندو ں کو بھی شا مل کیا جا ئے ۔ کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن نے کہا کہ بہت جلد ڈویژنل لیو ل پر انسداد رشوت ستا نی کے حوا لے سے ایک بڑا سیمنا ر منعقد کیا جا ئے گا جس میں تما م محکموں سر کا ری اور نجی تعلیمی ادا رو ں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے افراد کو مدعو کیا جا ئے گا تا کہ عوا م میں رشوت جیسے ناسور کے خا تمہ کے لئے شعور اجا کرکیا سکے ۔ انہو ں نے تما م ڈویژنل افسرا ں کو ہدا یت کی کہ آج جو اجلاس ہوا ہے اس کو تما م افسرا ن اپنے اپنے دفا تر میں جا کر عملی جا مہ پہنا نے کی بھر پور کو شش کر یں اور انسداد رشوت ستا نی کے حوا لے سے زیا دہ سے زیادہ شعور اور اگا ہی اجا گر کر نے کی کو شش کی جا ئے ۔ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ انسداد رشوت ستا نی کے حوا لے سے ہم پہلے سے بھی مختلف پرو گرام منعقد کر کر رہے ہیں اور اس میں مزید تیزی لا ئی جا ئے گی۔