مہمند ایجنسی میں مشترکہ ماربل پہاڑ کا تنازعہ شدید

مہمند ایجنسی میں مشترکہ ماربل پہاڑ کا تنازعہ شدید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، غنم شاہ اینزری میں قومی تنازعہ حل ہونے تک مشترکہ ماربل پہاڑ کی لیز جاری نہ کی جائے۔ تقسیمِ کاراور ملکیت کے تعین کیلئے جرگہ مقرر ہے۔ فیصلہ آنے تک فاٹا سیکرٹریٹ اور محکمہ معدنیات اثر و رسوخ سے زبردستی مسلط نہ کریں۔ اقوام کے تصادم کا خدشہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار بائیزئی سب ڈویژن سڑہ خواہ غنم شاہ کے ملک صدبر خان موسیٰ خیل نے مہمند پریس کلب میں اخباری بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اینزری ماربل پر سڑا خواہ اور میٹئی درہ کے اقوام کے درمیان ملکیت اور تقسیم کار کے معاملات پر تنازعہ چل رہا ہے۔ جس میں کئی سال پہلے جھگڑے میں ملک زرین خان اور آیاز صافی نامی شخص قتل ہوا ہے۔ اب ایک دفعہ پھر تنازعے نے شدت اختیار کر لی ہے ۔ جس پر عمائدین نے قوم کے درمیان تصادم کو رکوانے کیلئے جرگہ مقرر کر دیا ہے۔ جس کا فیصلہ جلد ہوجائیگا۔ مگر فیصلہ ہونے سے پہلے فاٹا سیکرٹریٹ معدنیات کے افسران عالم گل نامی ٹھیکیدار سے گٹھ جوڑ کر کے لیز جاری کر رہے ہیں۔ اور رواج کے خلاف یک طرفہ طور پر ان کو اجازت دی رکھی ہے۔ اس مداخلت کے خلاف بعض قومی مشران نے پولیٹیکل انتظامیہ کے پاس شکایات بھی جمع کرائی مگر اس کے باؤجود بار بار مداخلت ہو رہی ہے۔ جس سے ایک دفعہ پھر قوم کے درمیان خونریز تصادم کا خطرہ ہے۔ انہوں نے پی اے مہمند سے مطالبہ کیا کہ فیصلہ ہونے تک اینزری ماربل پہاڑ سے کسی کو بھی ماربل لے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ اور فاٹا سیکرٹریٹ معدنیات کی مداخلت روکی جائے۔