ٹوپی نیبر ہڈ کونسل نمبر2 ٹوپی شرقی کے نائب ناظم کے علاوہ تمام ممبران مستعفی

ٹوپی نیبر ہڈ کونسل نمبر2 ٹوپی شرقی کے نائب ناظم کے علاوہ تمام ممبران مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی(نامہ نگار)ٹوپی نیبر ہڈ کونسل نمبر2 ٹوپی شرقی کے نائب ناظم کے علاوہ تمام ممبران مستعفی ، ممبران نے اپنے ناظم کا ساتھ دے کر اجتماعی استعفیٰ پیش کئے جملہ استعفیٰ تحصیل ناظم کو پہنچا دئے گئے ہیں ، نیبر ہڈ کونسل کے مسائل کے حل تک نہ تو استعفیٰ واپس لیں گے اور نہ ہی کسی قسم کی سر گرمیوں کا حصہ بنیں گے ، مستعفی ناظم عبدالکریم عرف منے ، تفصیلات کے مطابق نیبر ہڈ کونسل نمبر 2 ٹوپی شر قی کے نائب ناظم کے علاوہ پوری ولیج کونسل مستعفی ہو گئے ہیں استعفا کی وجوہات بتاتے ہوئے مستعفی ناظم عبدالکریم عرف منے نے ہمارے نمائندے بخت شیر اسیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے میں ایک بر ساتی نالہ ہے جو کہ مکمل طور پر بھر گیا ہے جس کا اطلاع میں نے ٹی ایم او ، تحصیل ناظم اور نائب ناظم دونوں کو دیا مگر انہوں نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کی گزشتہ دنوں جمعہ اور ہفتے کی رات موسلا د ہار بارش کی وجہ سے برساتی نالے کا سارا پانی مقامی آبادی میں داخل ہو ا جس کی وجہ سے ان غریب لوگوں کے آبادی کو سخت نقصان پہنچا جس پر میرے و وٹروں نے مجھے سخت ملامت کیا دوسری بات یہ ہے کہ ہم نے اپنے اجلاس میں شہر میں صفائی کے نظام پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے ٹی ایم او کی لاپر واہی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جبکہ تیسری بات کہ 2اگست کو تحصیل کونسل کے اجلاس کے موقع پر میں نے پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر محمد صبیر خان کو استدعا کی کہ مزکورہ مسلہ اپنی قرار داد میں شامل کریں جس پر وہ راضی ہوا اور انہوں نے مجھے ایک صاحب کے پاس لے گیا تا کہ وہ قرار داد کی صورت میں اس کو لکھے اس موقع پر میرے ایک معمولی سوال پر وہ صاحب آگ بگولہ ہو گئے اور میری سخت توہین کی انہوں نے کہا کہ جب تک یہ مسائل حل نہیں ہو ئیے ہو تب تک نہ تو ہم اپنا استعفیٰ واپس لیں گے اور نہ ہی کسی قسم کے سر گرمیوں میں حصہ لیں گے۔