عبدالولی خان یونیورسٹی کالج کی عمارت وومن یونیورسٹی کے حوالے

عبدالولی خان یونیورسٹی کالج کی عمارت وومن یونیورسٹی کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی کالج فاروومن کی عمارت بمعہ لیبارٹریز کی فرنیچر وغیرہ وومن یونیورسٹی کے حوالے کر دی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احسان علی اور وومن یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین بھی موجود تھی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے اس موقع پر کہا کہ پختون خواتین کو زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔جن لوگوں کو مرد اور خواتین کے ایک ساتھ تعلیم پر اعتراض تھااب ان کا خواب پورا ہو گیااور مردان میں خواتین یونیورسٹی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پختون قوم کا دارومدار صرف اور صرف حصول تعلیم ہے۔کیونکہ بغیر تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ترقی نا ممکن ہے۔اور جو قومیں اعلیٰ تعکیم سے محروم رہتی ہے وہ ترقی نہیں کر سکتی۔وومن یونیورسٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جس شہر میں یونیورسٹی جاتی ہے اس شہر کا نقشہ تبدیل ہو جاتا ہے۔پختونخواہ کی خوش قسمتی ہے کہ اس میں پنجاب کے بعد سب سے زیادہ یونیورسٹیاں ہے جبکہ اس کی آبادی پنجاب کے نصف ہے۔پاکستان کی ڈاکٹر اور انجنئیر دنیا میں مانے جاتے ہیں۔ان کی صلاحیتیں اور قابلیت کسی سے کم نہیں۔وائس چانسلر وومن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر غزالہ یاسمین نے عمارت کا تفصیلی معائنہ کیااور چارج سنبھالہ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وومن یونیورسٹی مردان کے غیور عوام کے لئے جشن آزادی کا تحفہ ہے۔