خیبر ایجنسی ،دریائے کابل میں بچی ڈوب گئی

خیبر ایجنسی ،دریائے کابل میں بچی ڈوب گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ شلمان میں دریا کا بل میں پاؤں پھسلنے سے بچی جان بحق، بچی بچاتے ہی خاتون بھی ڈوب گئی ، لنڈی کوتل لوئے شلمان دریا کا بل کے کنارے 3۱سالہ بچی افسانہ چلتے ہوئے دریا کابل میں ڈوب گئی بچی کے ساتھ چلنے والی خاتون نے بچی کو بچانے کے لئے چھلانگ لگائی تاہم وہ بھی ظالم موجوں کی نذر ہوگئی آخری اطلاعات آنے تک بچی کی لاش ملی تاہم خاتون کی لاش ڈھونڈنے کے لئے تلاش جاری تھی خاتون علیم گل کی ذوجہ تھی دوسری طرف تحصیل باڑہ کے علاقے کلنگہ میں ایک چھوٹی بچی پانی کے تالاب میں ڈوبنے سے جاں بحق ہو گئی ۔