خاصہ دار فورس کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں ،اے پی اے خیبر

خاصہ دار فورس کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں ،اے پی اے خیبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبرایجنسی (بیورورپورٹ )لنڈیکوتل خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کی ترقیاں ،اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل رحیم اللہ محسود اور تحصیلدار لنڈی کوتل محمد ارشاد نے تر قی پانے والے اہلکاروں کو پروموشن کے بیجز لگا دئیے ،خاصہ دار فورس کا علاقے کی حفاظت اور امن اومان بر قرار رکھنے میں کلیدی کردار رہا ہے،علاقے کے امن اومان بر قرار رکھنے میں خاصہ دار فورس کی قر بانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،اسسٹنٹ پولیٹکل رحیم اللہ محسود ۔ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر خالد محمود کی ہدایت پر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور تحصیلدار لنڈی کوتل محمد ارشاد نے میرٹ اورکا رکردگی کی بنیاد پر خاصہ دار فورس کے21 اہلکاروں کو اگلے رینک میں تر قی دیکر ان کو پروموشن کے بیجزلگا دئیے نائب صو بیدا رحوالدار خان کو صو بید ار، قیصر آفریدی کو حوالدار سے نائب صوبیدار رینک پر ترقی دیکر بیجز لگا دےئے گئے، دیگر اہلکاروں میں میرا جا ن ،خیا ل افضل ، حسین احمد ،گو ہر علی ،بخت گل ،اسلام گل ،کر امت خان،عدنان ،لال شیر ،میر ولی خان ،ساہر خان سعید خان ،گل رخمان ،محبوب علی، امین شاہ ،حضرت اللہ،شفعت اللہ ،ضیاء الحق کو حوالدار اور نائک رینک پر ترقی دے دی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ پو لیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل رحیم اللہ محسود نے بتایا کہ لنڈیکوتل میں امن اومان بر قرار رکھنے میں خیبر خاصہ دار فورس کا بہت اہم کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ کہ سخت اور کھٹن حالات میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دی ہیں اور یہی وجہ ہے کے لنڈیکوتل تحصیل میں مثالی امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ خیبر خاصہ دار فورس کے اہلکار وں میں بہترین کارکردگی اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی اے خیبر خالد محمود نے ان اہلکاروں کی اگلے رینک مین ترقی دینے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی تر قی پانے والے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے علاقے ، ملک وقوم کی حفاظت اور امن اومان بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت تیا ر رہنے کا عزم ظاہر کیا اور بعد میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترقی پانے والے اہلکاروں نے آپس میں میٹھائی بانٹ دی اس موقع پر خاصہ دار فورس کے صوبیدار میجر علی محمد شلمانی ، نائب صوبیدار نورزیب آفریدی ، نائب صوبیدار امجد شلمانی و دیگر اہلکار بھی اس تقریب میں شریک تھے ۔