سیکورٹی فورسز کی ملک وقوم کیلئے قربانیوں پر فخر ہے ،بریگیڈئر طارق
مردان ( بیورورپورٹ)پنجاب رجمنٹ سنٹر کے کمانڈنٹ برگیڈئیر طارق لکھیر انے کہاہے کہ پاک فوج اور پولیس دشمن کے آگے سینہ تان کر کھڑے ہیں سیکورٹی فورسز کو ملک وقوم کی حفاظت کے لئے جانوں کی قربانی پر فخر ہے ، مادرِ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گاوہ مردان میں پولیس شہداء کی یادلگائے گئے کیمپ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان،ڈی پی او مردان فیصل شہزاد، ایس پی آپریشن اینڈ ہیڈ کوارٹرز مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور، چیئرمین ڈی آر سی مردان احسان باچہ، چیمبر آف کامرس کے صدرظاہر شاہ ،پا ک آرمی و پولیس کے افسران وجوان، مختلف مکتبہ فکر کے اشخاص میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ عمائدین علاقہ نے شرکت کی برگیڈئیر طارق لکھیرانے کہاکہ میدان میں لڑنے والے سپاہی کے سامنے دوراستے ہوتے ہیں ہتھیارپھینک کر جان بچانااورمیدان میں لڑ کر جان کا نذرانہ دینا ہوتاہے پاکستان کے بہادر فورسسز سینے پر گولی کھاکر ملک وقوم کی خاطر قربانی دینے والے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری فوج اورپولیس کی قربانیاں لازوال ہیں پی آرسی کے کمانڈنٹ برگیڈیئرطارق لکھیراکہ فورسسز کے پیچھے عوام کی طاقت موجودہے یہی وجہ ہے کہ وہ وطن کی حفاظت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتے انہوں نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہی عظیم لوگ ہیں جن کے بچوں کی برکت سے عوام کو نئی زندگیاں ملیں اس موقع پرڈی آئی مردان محمد طاہرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک صرف مردان میں 108اہلکاروں نے جانوں کے نذرانے دیئے ڈی آئی جی نے کہاکہ شہداء پولیس خیبر پختونخواہ کی لازوال قربانیوں کو سنہرے الفاظ میں سراہا اور کہا کہ مردان ریجن پولیس کی شہداء پر ہمیں فخر ہے ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاء میں زندگی گزار رہیں ہیں اس موقع پر پی آر سی کے کمانڈنٹ او رڈی آئی جی مردان نے شہداء کے خاندانوں میں پیکج اور تحائف تقسیم کئے ۔