خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے :آصف لقمان قاضی

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے :آصف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواپولیس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے،ہمیں پولیس خیبرپختونخوا پر فخر ہے اور شہدائے خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کینٹ میں شہدائے پولیس کو سلام کیمپ کے دورے اور کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات افتخار احمد خان بھی موجود تھے،آصف لقمان قاضی نے شہداء کیمپ میں مہمانوں کی کتاب میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تاثرات درج کئے اور شہداء کیمپ میں حاضرین سے خطاب کیا آصف لقمان قاضی نے کہا کہ ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ کو شہدائے پولیس کی یاد میں ہفتہ شہداء منانے پر خراج تھسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں محدود وسائل کے باوجود قابل قدر کارنامے سرانجام دئے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوقربانیاں پیش کیں ہیں وہ تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھی جائنگی ہماری قوم کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے جو جدوجہد کی ہے اس پر ہم قوم کی جانب سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ جب قوم اور ریاستی اداروں کا باہمی اعتماد بحال ہوگااور ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہونگے تو تب ہی ہم اس ملک سے دہشت گردی کے اس لعنت کا خاتمہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ریاستی اداروں کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کو یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ قوم انکی پشت پر کھڑی ہے اور دہشت گردی کے اس جنگ میں قوم انکے شانہ بشانہ ہے۔