اسلحہ پنجاب سپلائی کرنے کی اجازت نہ دینے پر سیکرٹری ہوم سے جواب طلب

اسلحہ پنجاب سپلائی کرنے کی اجازت نہ دینے پر سیکرٹری ہوم سے جواب طلب

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کااسلحہ پنجاب سپلائی کرنے کی ا جازت نہ دینے پر سیکرٹری ہوم کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز نصرمن اللہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرمیسرزنیوکلاسک آرمز کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار کی اسلحہ سپلائی کمپنی ہے جس کو باقاعدہ طورپر حکومت کی جانب سے اجازت حاصل ہے اوردرخواست گذار نے سن لائٹ آرمزکمپنی لاہورکو اسلحہ سپلائی کرناتھا جس کے لئے پنجاب حکومت نے باقاعدہ طورپر این او سی جاری کیا جبکہ خیبرپختونخواحکومت سے بھی اس مقصد کے لئے این او سی حاصل کیاگیااورجب اسلحہ کی پیکنگ ہوگئی اورعین سپلائی کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت نے زبانی طورپر سپلائی روک دی اوراس طرح درخواست گذاروں کو لاکھ روپوں کے نقصان کااندیشہ ہے لہذااسلحہ سپلائی کرنے کی اجازت دی جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد صوبائی سیکرٹری ہوم کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -