لنڈی کوتل میں جشن آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری

لنڈی کوتل میں جشن آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری

خیبرایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں جشن آذادی کی تیا ری زور شور سے جاری ہیں بازار میں گز شتہ کئی مہینوں سے خراب سولر سٹریٹ لائٹ کو ٹھیک کر دیابند گندی نالیاں کو صاف کرکے تجاوزات ہٹا دئیے گئے ،بازار کے تمام دوکانداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھے کسی دوکان کے سامنے گندگی پائی گئی تو کاروائی کی جائیگی ،تحصیلدار ارشاد خان مہمندخیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکو تل میں جشن آزادی کی تیاریا ں زور وشور سے جاری ہیں لو گ دوکانوں اور گھروں کو پاکستان کی سر سبز جھنڈوں اور بینریر اور پوسٹروں سے سجائیں جارہے ہیں جبکہ چودہ اگست کی دن سے خیبر سپورٹس کلب نے لنڈی کوتل ہائی سکول گراونڈ پر سپورٹس میلے کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں بازاروں اور مختلف علاقوں میں پوسٹر آویزاں کئے گئے ہیں دوسری طر ف پولیٹکل ایجنٹ خیبر خالد محمود نے بھی چودہ اگست کو دھوم دھام سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود کی ہدایت پرتحصیدار ارشاد خان مہمند نے لنڈیکوتل بازار میں صفائی مہم کا آغاز کیا اور کئی مہینوں سے بند سٹریٹ لائٹ کو ٹھیک کرکے تاجروں کو متنبہ کرکے کہ اس کاخاص رکھے کیونکہ شام کے وقت سڑک اور سٹر یٹ میں اندھیرے کی وجہ سے تاجروں کوشدید مشکلات درپیش تھے اس سلسلے میں تحصیلدار ارشاد خان مہمند نے بتا یا کہ ہسپتال چوک سے لنڈی کوتل بازار اور طورخم پر اٹھارہ سولر سسٹم سے چلنے والی لائٹ کو ٹھیک کر دیا اور بازار کو صفائی کا مہم شروع کیا گیا انہوں نے کہا کہ بازار میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کنٹرول کا ہے اور انشااللہ اس کا م شروع کیا ہے اور جلد ہی اس مسئلے کا حل نکال لیں گے اور بازار میں کسی کو تجاوزات کی اجازات نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ وہ جو اقدامات اٹھا رہے ہیں وہ بازار تاجروں کی بہتر مفاد میں

مزید : پشاورصفحہ آخر