ایل آر ایچ کی نرس کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات معطل
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکی نرس کومحکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے نرس کو اپنی پوسٹ پرڈیوٹی جاری رکھنے کی ہدایت کردی فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روزایل آرایچ کے نیوروسرجری میں تعینات نرس فاطمہ بی بی کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پران کے وکیل شمائل بٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذارہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں تعینات ہے اوروارڈمیں تعینات مریض کیلئے ضروری انجکشن لوکل پرچیزکرنے پرہسپتال کے ڈائریکٹرنے نرس کوتبدیل کرکے محکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں تاہم ہسپتال کے ڈائریکٹرکے پاس یہ اختیار نہیں ہے کیونکہ درخواست گذارہ محکمہ صحت کی ملازمہ ہے اورڈائریکٹرکے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ درخواست گذارہ کاتبادلہ کرے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد درخواست گذارہ کاتبادلہ معطل کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ سے جواب مانگ لیاہے ۔