ڈیرہ میں دو بھائیوں نے نوجوان کو قتل کردیا

ڈیرہ میں دو بھائیوں نے نوجوان کو قتل کردیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اراضی کے تنازعے پر وانڈ ابو میں دو بھائیوں نے فائرنگ کرکے عبدالرحمن نامی نوجوان کو قتل کردیا ۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں واقعہ وانڈہ ابو کے علاقہ میں اراضی کے تنازعے پر شاہ ولی اور زرولی نامی دو بھائیوں نے پستول سے فائرنگ کرکے عبدالرحمن ولد غلام جان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ یارک پولیس نے مقتول کے بھائی سیف الرحمن کی رپورٹ پر قتل کی دفع کے تحت اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -