ایم ڈی اے، 20پلاٹوں کی نیلامی کا عمل مکمل

ایم ڈی اے، 20پلاٹوں کی نیلامی کا عمل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) ایم ڈی اے کے زیراہتمام 20پلاٹوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا سب سے زیادہ بولی 70لاکھ 30ہزار کی لگی مردان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیکٹر ایل ، سیکٹر این ، سیکٹر پی اور سیکٹر کیو میں کل 20پلاٹوں کے لئے ہونے والی بولی کے عمل میں درجنوں شہریوں نے حصہ لیا ایگزیکٹو کلب میں ہونے والی کھلی بولی میں ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر ناصر خان ،ہاؤسنگ آفیسر حامد خان کے علاوہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل ،نائب صدر محمد عارف اور سینئر صحافی ہدایت الرحمان ہوتی نے بطور مبصرین شرکت کی بولی کا عمل صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوا جو چاربجے تک جاری رہا سرکاری بولی 57لاکھ 26ہزار مقررتھی جو مقابلے میں بڑھ گئی درجنوں افراد نے بولی میں حصہ لیا کامیاب بولی دہندہ سے موقع پر معاہدے پر دستخط لئے گئے ۔