کوریڈور پختون کی معاشی اور ریاستی ترقی کا راستہ ہے ،فانوس گجر
الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاک چا ینہ اکنامک کوریڈور کے مرکزی رہنما فانوس گوجر نے کہا ہے کہ اکنامک کوریڈور پختونوں کے سماجی،معاشی،سیاسی ترقی کا راستہ ہے جس کے ذریعے اس بیلٹ کے اندر رہنے والے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے،پاک چین کی مشترکہ کاوش سے اغاز کرنے والی اس کوریڈور میں شامل ان علاقوں کو شامل کر کے ترقی کی اس موقع کو ہر قیمت پر حاصل کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار فانوس گوجر نے گزشتہ روز شانگلہ اور تور غر کی سنگم دیدل کماچ نوئے کلی کے ضلع کونسلر حاجی سلطان نبی،ڈاکٹر عباد اللہ کے رہایش گاہ پر منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی،تقریب میں علاقہ دیدل کماچ،بیڑ،بیار کلے کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد،مشران علاقہ سمیت پرویز خان،سعید خان،مئین خان،شال خالد خان،سید حمید شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ،فانوس گجر نے عوام سے 20اگست کو تھاکوٹ کے مقام پر سی پیک کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ،تقریب سے ممتاز سماجی رہنما ڈاکٹر عبا د اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پختون ریجن میں پسماندہ علاقوں کو ترقی ملے گی بلکہ اس خطہ کی لوگوں کی معاشی،سماجی اور معاشرتی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔