ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ کا اچانک معائنہ

ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ کا اچانک معائنہ

مظفرگڑھ( نما ئندہ پاکستان ) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختیار شاہ نے اچانک ضلعی صدر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ہسپتال میں جامع طور پر ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیاا نہوں نے ایمر جنسی وارڈ ،ڈائیلسز سنٹر سمیت تمام ہسپتال میں تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں اور انکے اٹنڈینٹس سے ہسپتال میں ادویات سمیت تمام سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات لیں جس پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی اور ایم ایس ڈاکٹر وامق الرحمن نے انہیں بریفنگ بھی دی ۔اسی طرح ڈی جی ہیلتھ نے ہسپتال میں مختلف مقامات پر مریضوں کی سہو لیات کے بارے میں ہدایات بھی جاری کیں ۔ڈی جی ہیلتھ نے ہسپتال میں ادویات کی ترسیل اور سٹاف کو مریضوں کی احسن طریقے سے(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

دیکھ بھا ل کی ہدایت کی ۔علاقہ ازیں انہوں نے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک اور ریکارڈ کو جامع طور پر چیک کیا ۔اس مو قع پر انکے ساتھ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی ،ایم ایس ڈاکٹر وامق الرحمن ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر تنو یر قریشی،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر مہر محمد اقبال ،پیرا میڈیکس کے صدر رانا جمیل،پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صو با ئی کو نسل کے ممبر تنویر شہزاد ببلو بھی ہمراہ تھے جنہوں نے ڈی جی ہیلتھ کو ہسپتال کے بارے میں جامع بریفنگ کی ۔ڈی جی ہیلتھ نے ہسپتال میں انتظامات پر تسلی کا اظہار کیا ۔بعد ازاں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختیار شاہ ای ڈی او ہیلتھ آفس کا دورہ کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر