پاکستان بھارتی وزیر داخلہ کی آمد پر کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھائے،احمد لدھیانوی
ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ،قائد اہلسنت اور دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انڈیا کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پاکستان کے دورے کے موقع کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائے،بھارتی وزیر داخلہ کشمیریوں پر تشدد میں برابر کے ملوث ہیں۔ حکومت بھارتی وزیر داخلہ کے سامنے شدید احتجاج کرے،انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم برہان وانی کی شہادت کے دن سے ہی جاری ہیں ،اگر حکومت طاقت نہیں رکھتی تو ہمیں اجازت دے تو اہلسنت والجماعت لاکھوں کا رکنان دینے کو تیار ہے۔ اب کشمیریوں پر (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
مظالم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں اور اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف قربانیاں اور شہادتیں قابل فخر اور قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں سے بھر پور تعاون کرے گی۔
احمد لدھیانوی