سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین بڑھائی جانیوالی تنخواہوں سے محروم

سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین بڑھائی جانیوالی تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے550ملازمین دو سالوں سے بجٹ میں بڑھائی جانے والی تنخواہوں سے محروم ہیں سی سی آر آئی متلان میں بھی ملازمین بدستور تنخواہوں کے اضافے کیلئے پریشان ہیں منسٹری آف(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
انڈسیٹریز اینڈ ٹیکسٹائل نے ملازمین کے احتجاج کے باوجود اضافے کی سمری جاری نہیں کی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے2015ء میں بجٹ میں تنخواہوں میں7فیصد جبکہ2016کے دوران10فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جس کا اطلاق دیگر وفاقی محکمہ جات میں فوری طور پر کردی گئی تھی جبکہ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے ملک بھر سے550ملازمین تاحال اس اضافے کی بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں۔ملازمین نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کرایا جائے۔