دھنوٹ سے دھورے والا جانیوالا شمالی روڈ ڈاکٹر صغیر کے نام سے منسوب
دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر صغیر احمد سمیجہ کی اہلِ علاقہ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں انہیں اہلِ دھنوٹ کبھی بھی بھلا نہ پائیں گے۔انکی خدمات کے صلے میں سعید چوک دھنوٹ سے ڈھورے والے کی طرف جانے والے شمالی روڈ کا نام ڈاکٹر صغیر احمد شہید سمیجہ روڈ رکھ کر سعید چوک میں اس روڈ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
پر ایک بورڈ بھی لگا دیا ہے ان خیالات کا اظہار میاں اللہ نواز چیف آفیسر دھنوت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیالوگوں نے ان کی اس کا وش کو سراہااور شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس روڈ پر موجود تاجر و دکاندار بھی اپنی دکانوں کے شٹروں پر ڈاکٹر صغیر احمد شہید سمیجہ روڈ لکھوائیں گے۔
روڈ منسوب