اوچ شریف،سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ڈاکوناظم،مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

اوچ شریف،سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ڈاکوناظم،مبینہ پولیس مقابلہ میں ...

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر ، نمائندہ پاکستان ) دھوڑ کوٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ، قتل ، ڈکیتی ، پولیس مقابلوں سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب بین الاضلاعی اشتہاری ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، ہلاک ہونے والا ڈاکو درجنوں ضلع بہاول پور اور ضلع مظفر گڑھ کے متعدد تھانہ جات د سنگین مقدمات میں مطلوب تھا تفصیل کے مطابق تھانہ اوچ شریف کی حدود میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے تین ملزمان کی اطلاع پر تھانہ دھوڑ کوٹ کے ایس ایچ او جاوید عالم نے دیگر ملازمان کے ہمراہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ٹھیڑی بنگلہ روڈ پر ناکہ لگایا تو کچھ دیر بعد دو موٹر سائیکلوں کی لائیٹیں آتی دکھائی دیں ، ناکہ بندی پر موجود ملازمان پر موٹر سائیکلوں سوار اشخاص نے فائرنگ شروع کر دی ، جس پر پولیس پارٹی نے پوزیشنیں سنبھال لیں ، حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ملازمان پولیس نے ہوائی فائرنگ کی کہ اسی اثناء میں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم نے موٹر سائیکل کو پیچھے موڑا جو اپنے ساتھی ملزمان کے سامنے آنے کی وجہ سے ان کی فائرنگ سے زخمی ہو کر موٹر سائیکل پر گر پڑا ، دوسرے موٹر سائیکل پر سوار دونوں شخص فائرنگ کرتے ہوئے جانب شمال جھانگڑہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، کچھ دیر بعد زخمی نا معلوم الاسم شخص کو ٹارچ کی روشنی میں سنبھالا جو شدید زخمی تھا ، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے گاڑی میں سوار کر ہی رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ، جسے پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال احمد پور شرقیہ لا یا گیا ، جہاں پوسٹمارٹم کے بعد ہلاک ہونے والے ملزم کے ماموں امیر بخش اور پھوپھی زاد بھائی مشتاق نے ملزم کو ناظم ککس عرف ناظمی کے نام سے شناخت کیا ، مذکورہ ملزم جنوبی پنجاب میں دہشت کی علامت اور قتل ، ڈکیتی ، اغواء ، پولیس مقابلوں سمیت کئی سنگین مقدمات میں ضلع بہاول پور اور ضلع مظفر گڑھ کے متعدد تھانہ جات کو مطلوب تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -