اقتدار کیلئے وفاداریاں بدلنے والے عوام سے مذاق کرناچھوڑ دیں، طارق بشیر چیمہ

اقتدار کیلئے وفاداریاں بدلنے والے عوام سے مذاق کرناچھوڑ دیں، طارق بشیر چیمہ

  

حاصل پور( نامہ نگار) اقتدار کے لیے وفاداریاں بدلنے والے مفاد پرست ٹولے عوام کا مزاق اڑانا چھوڑ دیں ۔ میرے کارکنوں کو مقامی سیاستدان انتقامی کاروائیاں جھوٹے پرچے کروا کر ہراساں کر کے وفاداریاں تبدیل کروائی جا رہی ہیں ۔ کرپٹ سیاستدانوں کے احتساب کے دن قریب ہیں ۔ پاناما لیکس کے ایشو پر حکومت ٹائم ضائع کر رہی ہے ۔ اربوں روپے کی کرپشن کا خاتمہ کیا جائے تو ملک خودبخود خوشحال ہو جائیگا۔ سابق ضلعی ناظم ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی چیئر مین چوہدری عباس سدھو، سابق چیئر مین چوہدر ی یعقوب گل، اور بہادر خان چدھڑ سے ٹیلی فون پر گفتگو ۔ انہوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کرپشن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے نام آنے سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے 14نہتے شہریوں کا خون میاں برادران اور انکے حواریوں کو سونے نہیں دے رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن تو کروا دئیے مگر بجٹ میں رقم نہ رکھنے کی وجہ سے کونسلرز حضرات 7ماہ سے عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرینوں اور فلائی اوور سے ملک ترقی نہیں کرتا بلکہ عوام کی خدمت کر کے تعلیم عام کر کے اور بیروزگاری کا خاتمہ کر کے کرپشن سے پاک منصوبوں سے ترقیاں ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے کارکنوں کو حراساں کر کے وفاداریاں تبدیل کروائی جا رہی ہیں ۔ آئندہ2018ء کے الیکشن میں مقامی سیاستدانوں کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائیگا ۔ اس موقع پر علی رضا بسرا، حاجی سرفرازاحمد بسراء بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -